بھارتی انتہاپسندی نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو ویر چکر دلوا دیا

بھارتی ونگ کمانڈر کے طیارے کو پاکستان ونگ کمانڈر نعمان علی اور حسن صدیقی نے مار گرایا تھا۔

گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو فروری 2019 میں پاکستان کے خلاف ان کے جھوٹے کارنامے پر صدر رام ناتھ کووند نے بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ ویر چکر سے نوازا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا میں بھارتی حکومت کے خلاف ٹرولنگ کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا ہے۔

ابھینندن کے لیے ویر چکر کا اعلان اگست 2019 میں کیا گیا تھا لیکن صدر کی طرف سے اب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی نژاد ماہر معاشیات برطانوی حکومت کے چیف اکنامسٹ مقرر

جھوٹ کی انتہا یہ ہے کہ گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو فروری 2019 میں ایک پاکستانی F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرانے پر صدر رام ناتھ کووند کی طرف سے پیر 22 نومبر کو ویر چکر سے نوازا گیا۔

ابھینندن کو ویر چکر ملنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی صحافی سحر شنواری نے لکھا ہے کہ ” مجھے نہیں معلوم کہ ان فوجی افسران کو ہندوستان میں اعلیٰ ترین فوجی اعزازات سے کیسے نوازا جاتا ہے جو دشمن ملک میں ہتھیار ڈالنے کے بعد شاندار چائے پیتے ہیں۔”

پاکستان کی معروف اینکر پرسن فریحہ ادریس نے ابھینندن کو ویر چکر ملنے پر اپنے ٹوئٹر ہیندل پر لکھا ہے کہ ” بالی ووڈ کی فنٹیسی لینڈ اگلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے ایسے شخص کو ایوارڈ سے نوازا ہے جسے پاکستانی پائلٹس نے زمین بوس کیا تھا اور مشتعل ہجوم نے جس کی پٹائی کی تھی یہاں تک کہ ہمارے پیشہ ور فوجی جوانوں نے انہیں چائے کے کپ کے لئے بچایا تھا۔”

ایک اور ٹوئٹر صارف سید محمد زاہد اقبال نے لکھا ہے کہ ” اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہو سکتا ہے دنیا نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا تھا جبکہ پاکستان نے بھارت کے 2 مگ 29 مار گرائے پھر بھی اس کو ویر چکر مل رہا ہے، صحیح جارہے ہو بھارت۔”

متعلقہ تحاریر