آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نئے کووڈ ویریئنٹ کی وجہ سے منسوخ

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

ہرارے: زمبابوے میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کو جنوبی افریقہ میں نئے کووڈ نائٹین کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ کوالیفائر راؤنڈ کو زمبابوے سمیت متعدد افریقی ممالک پر سفری پابندیوں کی وجہ سے ترک کیا گیا ہے۔

کوالیفائر راؤنڈ 5 دسمبر تک کھیلا جانا تھا، کیونکہ اگلے سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں تین مقامات پر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

محمد وسیم ڈبلیو بی سی سلور ورلڈ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی

9 مختلف ٹی ٹوئنٹی میچز 9 مختلف مین آف دی میچ، گرین شرٹس اٹ اٹس بیسٹ

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوالیفائرز کا فیصلہ اب ٹیم کی درجہ بندی کے مطابق کیا جائے گا جیسا کہ ٹورنامنٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز کی تفصیل ہے۔ اس لیے بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں اب نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں حصہ لے سکیں گی۔

ہفتے کے روز تین میچز میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کا مقابلہ پاکستان جبکہ امریکہ کا مقابلہ تھائی لینڈ  سے ہوگا۔ تاہم ویسٹ انڈیز میں کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کی وجہ سے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے کہا ہے کہ "ہم نے ایونٹ کے میچز اس لیے جلد منسوخ کردیے ہیں تاکہ ٹیموں کو واپس آنے میں مشکل نہ ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ “ہم نے ایونٹ کو مکمل کرنے کی اجازت دینے کے لئے متعدد آپشنز پر غور کیا مگر یہ ممکن نہیں ہے اور ہم ٹیموں کو جلد از جلد زمبابوے سے باہر بھیج رہے ہیں۔ بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز اب اپنی رینکنگ کی بنیاد پر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کریں گے، جب کہ سری لنکا اور آئرلینڈ بھی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے اگلے راؤنڈ کے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3 اپریل تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ (میزبان)، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل (2022-2025 تک) میں ٹیموں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر دس کر دی گئی ہے اور یہ ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور آئرلینڈ ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر