برطانیہ میں نئے کورونا ویریئنٹ ‘اومی کرون’ کے وار جاری
پاکستان نے 7 ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتادیا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے ساتھ ہی دو نئے وائرسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانیہ کے تین شہروں میں ہونے والے وائرس کیسز کا آپس میں تعلق ہے اور یہ جنوبی افریقہ سے پھیلے ہیں، اس بات کا اعلان سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے کیا۔
ساجد جاوید نے کہا کہ انگولا، موزمبیق، ملاوی اور زیمبیا کو سفر کے لیے ریڈ لسٹ کر دیا گیا ہے، یہاں سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں 10 دن قرنطینہ کے لیے گزارنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
خبردار ہوشیار! کورونا وائرس کا افریقی ویریئنٹ آگیا
دنیا بھر میں کورونا وائرس اموات 50 لاکھ سے تجاوز کرگئیں
انہوں نے کہا کہ وائرس میں مبتلا دو افراد اپنے پورے اہلخانہ کے ہمراہ علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں جب کہ ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وٹی نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ اس ویریئنٹ کی معلومات جمع کی جاسکیں اور ان کا تجزیہ کرکے اس کو روکنے کے اقدامات کیے جاسکیں۔
دوسری طرف وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ نئے کورونا ویریئنٹ کے آنے پر 6 افریقی ممالک اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Based on the emergence of the new covid variant, notification has been issued restrict travel from 6 south african countries and Hong Kong. The emergence of new variant makes it even more urgent to vaccinate all eligible citizens 12 years and older.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ نئے ویریئنٹ کے آنے سے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔









