سعودی عرب سے پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے درمیان 3 ارب ڈالرز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر، دوست نے دوستی نبھادی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالرز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
پاکستان کی معیشت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا، سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے دیا، سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
ریلوے کے کم آمدن ملازمین کو گھر کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا معاہدہ
سی این جی اور کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ
اس معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالرز رکھوائے گا اور یہ رقم اسٹیٹ بینک کا اکاؤنٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے رکھی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک ڈپازٹ معاہدے پر 29 نومبر کو دستخط کیے گئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان موجودہ مالی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالرز رکھوائے گا۔
توقع ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس رقم کے اجرا اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ زخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ کر 19 ارب ڈالر اور ملکی مجموعی زرمبادلہ زخائر بھی 22 ارب ڈالر سے بڑھ کر 25 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔