ماورہ حسین نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کیساتھ 10 برس مکمل کرلیے
دس برس قبل ماورہ حسین نے ڈرامہ سیریل 'میرے حضور' سے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک 25 سے زائد ڈرامے کرچکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف سارہ گیلانی نے معروف اداکارہ ماورہ حسین سے سوال پوچھا کہ آپ نے کس ہیرو کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا ہے؟
Which hero of yours, you have worked the most with? (Repeated hero?) #10yearsofmawrahocane
— saraGillani (@sara1gillani) November 30, 2021
جواب میں ماورہ حسین نے لکھا کہ ان کی کنیت یعنی surname آپ کے جیسا ہے، تُکا لگائیں۔
یہ سوال سارہ گیلانی نے اس لیے پوچھا کیونکہ ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے اور وہ ہے ’10 years of Mawra Hocane’۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ سارہ خان 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل
منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی
ماورہ کو شوبز انڈسٹری میں دس برس مکمل ہو چکے ہیں اور ٹوئٹر پر صارف اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ماورہ سے بات کر رہے ہیں اور انہیں انڈسٹری میں کامیاب دس برس گزارنے پر مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ماورہ نے اپنے کیریئر کے سب سے پہلے ڈرامے کی ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سنہ 2011 کے نومبر میں انہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ ‘میرے حضور’ شوٹ کروایا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ یہ پہلا منظر ہے جو میں نے شوٹ کروایا تھا جو بعد ازاں فروری 2012 میں نشر ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دس برس اور تقریباً 25 پراجیکٹس پر کام کرنے کے بعد میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس جادوئی زندگی کے لیے، ایسا سفر جس میں مجھے اس سب سے زیادہ ملا جس کی میں نے خواہش کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار اور فنکارہ ہونا میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کا باعث ہے جس میں مجھے سیکھنے کا، ترقی کا اور بہت کچھ کرنے کا موقع ملا۔