نئے کورونا وائرس اومی کرون کا خطرہ، وفاقی اور سندھ حکومت اِن ایکشن

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے اجلاس میں بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے تین گیٹگریز کی منظوری دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئے کورونا وائرس اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا جبکہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں کووڈ 19 کی نئی لہر کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کے حوالے سے 3 گیٹگریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اومی کرون پاکستان کو بھی متاثر کریگا،2 سے 3ہفتے انتہائی اہم ہیں،اسد عمر

کورونا کی نئی لہر، سندھ حکومت کا فائزر کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج یعنی یکم دسمبر سے ملک میں خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کورونا وائرس کی نئی لہر اومی کرون کے نمٹنے کے لیے صوبوں کو زیادہ فوکس کرنا ہوگا اور اس حوالے سے صوبوں کو ہدایات بھی دی جائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

اجلاس میں بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے تین گیٹگریز کی منظوری دی گئی۔ پہلی کیٹگری 50 سال سے زائد عمر کے  افراد شامل ہوں گے، دوسری کیٹگری میں ہیلتھ کیئر ورکرز شامل ہیں جبکہ تیسری کیٹگری میں کم قوت مدافعت والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں 40 ویکسیشنین کال سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے نئے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سیاحت، تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا، تقاریب اور ڈائنگ میں شرکت محدود ہوگی۔

سندھ حکومت نے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں سنیما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہے، کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سانگھڑ اور سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔  سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔

دریں اثنا کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے اس لیے انہیں بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر