بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا لاہور اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ، اعصام الحق کے ساتھ پریکٹس
اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا’ٹینس کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے‘۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کی متعدد ویڈیوز شیئر ہورہی ہیں جس میں پاکستانیوں سے ملنے والے پیار کا شکریہ اداکررہی ہیں تو کبھی پاکستانی بریانی کی تعریف کررہی کسی میں وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کا دورہ کررہی ہیں۔
معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار نے گذشتہ روز لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ٹینس اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس دوران انھوں نے پاکستان کے معروف ٹینس پلیئر اعصام الحق کےساتھ ٹینس کی پریکٹس بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا صحافیوں کے ایک ہی طرح سوالات سے بیزار
جے ڈاٹ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیومز لانچ کردیے
اعصام الحق نے فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹینس کورٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ٹینس کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے‘۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی ) کے ایک اہلکار سے بات کرتے ہوئے، ثانیہ نے لاہور کے ٹینس اسٹیڈیم میں دستیاب سہولیات کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی پی اسٹیڈیم تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے، اس سے مستقبل میں اعلیٰ درجے کے ٹینس کھلاڑی پیدا کرنے میں بہت مدد ملے گی،‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند ہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی بریانی اس لیے بہت پسند ہے کیونکہ اس میں آلو ہوتے ہیں جبکہ بھارت میں بریانی میں آلو نہیں ہوتے۔