بھارت میں کمپنی سی ای او نے اچانک 900 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا
اخراجات میں کمی کے لیے کی جانے والی کارروائی کے تحت کمپنی 900 ملازمین کو فارغ کیا
رہن رکھ کر قرضہ دینے والی امریکہ میں قائم بھارتی کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے ’’ زوم ایپلی کیشن ‘‘ کے ذریعے اچانک ہی 900 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بیٹر ڈاٹ کام نامی ڈیجیٹل کمپنی کے سربراہ وشال گارگ نے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ’زوم‘ پر ملازمین کے ساتھ منعقدہ ویبنار میں 900 ملازمین سےبات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ اس ویبنار میں شامل ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں برطرف کیا جا رہا ہے، اچانک اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو برطرف کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اخراجات میں کمی کے لیے کی جانے والی کارروائی کے تحت کمپنی کے امریکہ اور بھارت میں تقریباً 15 فیصد ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے اور یہ برطرفی فوری طور پر مؤثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فوج کا ناگا لینڈمیں 13بےگناہ شہریوں کے قتل کا اعتراف
بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) تعینات
وشال گارگ نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک بہت بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ مارکیٹ کے حالات کاروبا رکے لئے موافق نہیں ہیں ، پیداواری صلاحیت بر ی طرح متاثر ہوئی ہے جس کےباعث مجھے عملے کے بڑے حصے کو فارغ کرنا پڑا انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا واقعی، واقعی مشکل کام تھا۔ میرے کیریئر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ میں یہ کام کر رہا ہوں اور یہ کام نہیں کرنا چاہتا، نہیں کرنا چاہتا۔ جب میں نے پچھلی بار ایسا کیا تو میں رو دیا۔