انڈیامیں انتہاپسندی عروج پر، بھارتی صحافی بھی عمران خان کی اخلاقی اقدار کے معترف

اشوک سوئن کی تائید کرتے ہوئے فیکٹ چیک نامی ادارے نے لکھا ہے پاکستانی وزیراعظم نے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کو عزت سے پھول چڑھائے۔

اخلاقیات کسی بھی معاشرے کی بہترین  شکل کی ابتداء اور تکمیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ایمانداری اخلاقی اقدار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عزت نفس میں کمی کا شکار شخص اخلاقی اور معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہوتا ہے ، بھارتی صحافی اشوک سوئن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کو عزت دیتے ہوئے عمران خان نے پھول چڑھائے جبکہ نریندرا مودی کے وزراء نے اقلیتوں کو قتل کرنے والے افراد کو گلے لگایا۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں سری لنکن مینجر پرانیتھا کمارا کی تعزیت میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

130سال قیدکے مجرم رضا ضراب کی امریکہ میں پر تعیش زندگی

انڈین آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کے تباہ، سی ڈی ایس بپن راوت ہلاک

انڈین صحافی اشوک سوئن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ فرق ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص کو عزت دے رہے ہیں جبکہ اس کے وزراء بھی مارنے والے ملزمان کو ہار نہیں پہنا رہے۔”

اس سے قبل سری لنکن صحافی ایوب اوون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتےہوئے لکھا تھا کہ "پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تعزیتی ریفرنس کے دوران آنجہانی پریانتھا کمارا کی تصویر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔”

انڈین صحافی اشوک سوئن کی بات کی تائید کرتے ہوئے فیکٹ چیک نامی ادارے نے ایک تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "وزیر اعظم پاکستان ایک ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص کو عزت دے رہے ہیں، لیکن ہندوستان میں وزراء کو لنچنگ کے ملزم کو ہار پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔”

متعلقہ تحاریر