کووڈ 19 کے بعد پاکستان میں نئے کورونا وائرس اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان مہر خورشید کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین بھی نہیں لگوائی تھی۔
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی کراچی کی ایک خاتون میں تصدیق ہو گئی ہے۔ کووڈ 19 کا بھی پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔
محکمہ صحت سندھ نے مہرونساء نامی خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ہے کہ خاتون کی بیرون ملک سے آئی ہے ، ان کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں نرسنگ اسٹاف کا احتجاج، سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا
سیکریٹری صحت سندھ قاسم مومرو کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ خاتون کے رشتے داروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے پاس اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مہرونساء خاتون میں پائے جانے والے اومی کرون کی اعلامات کمزور تھی جس کی وجہ سے دو دن قبل ان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا تھا۔ تاہم خاتون کے دو بھائیوں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان مہر خورشید کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین بھی نہیں لگوائی تھی۔
واضح رہے کہ جون 2019 میں کووڈ 19 کا پہلا کیس بھی کراچی میں یحییٰ جعفری نامی شخص میں رپورٹ ہوا تھا۔ یحییٰ جعفری نامی شخص عراق سے زیارتوں سے واپس آیا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں اومی کرون کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اومیکرون وائرس آنے کی خبر ابھی مصدقہ نہیں، کراچی کی مریضہ کو ابھی تک مشکوک مریض ہی کہا جاسکتا ہے۔
این سی او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال نے مریض کا مکمل جینوم نہیں کیا، قومی ادارہ صحت میں سیمپل لینے کی کوشش جارہی ہے، ٹیسٹ کے نتیجہ سامنے آنے کا ابھی انتظار کیا جائے۔