روہڑی پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، 5کلو چرس اور 41 بوتل شراب برآمد

ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سکھر: روہڑی پولیس کی دو الگ الگ کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس اور 41 عدد شراب کی بوتلیں برآمد،  مقدمہ درج منشیات فروش جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی پولیس کی جانب سے دوالگ الگ کاروائیوں میں دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر روہڑی کے علاقے درگاہ بال مبارک کے قریب میرانی محلہ میں چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سراج احمد ولد محمد صالح سولنگی کو گرفتار کیا اور اسکے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں پولیس گردی کا راج، ایک اور معصوم کی جان چلے گئی

سانحہ سیالکوٹ، ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

دوسری کاروائی میں پولیس نے ٹکر محلہ واپڈا چاڑی سے انیل کمار عرف ثناء کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 41 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرلی جبکہ اسکا ایک ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور دونوں ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہیڈ محرر روہڑی ارشد جسکانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش سراج احمد سولنگی سکھرسمیت مختلف اضلاع میں چرس فروخت کرتا ہے اسکی گرفتاری کے بعد دیگر چرس فروخت کرنے والوں کی گرفتاری بھی ممکن ہے جبکہ انیل کمارعرف ثناء شہر کی گلی محلوں میں کم عمر اور نوجوان لڑکوں کو موبائل فون کال پرشراب پہنچاتا تھا، جس کی وجہ سے شہر کے کم عمر اور نوجوان مسلمان لڑکے شراب کی لت میں تیزی سے مبتلا ہورہے تھے اسکی گرفتاری سے گلی محلوں میں شراب منتقلی میں واضح کمی واقع ہوگی جبکہ پولیس اسکے فرار ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلے گی۔

دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو اور انکی پولیس پارٹی کا شاباش کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر