بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ’مختصر مدت کے لیے ہیک‘

ہیکرز نے جعلی ٹویٹ میں کہا ہے"حکومت نے باضابطہ طور پر 500 بی ٹی سی خریدے ہیں اور انہیں ملک کے باشندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔"

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹویٹر ہینڈل "بہت مختصر مدت کے لیے ہیک کرلیا گیا۔”اس بات کا اظہار وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے اتوار کی صبح ایک ٹویٹ کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو بعد میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ہیکرز نے نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بٹ کوائن دینے کا وعدہ کرنے والے ایک لنک کو شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی جمہوریت ‘بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیارہے: چین

کورونا کا نیا ویرینئٹ عالمی معیشتوں کیلئے تباہ کن ہوگا،گیتا گوپی ناتھ

بھارتی وزیر اعظم کے ٹویٹر ہینڈل @narendramodi، کے 73 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، پر جھوٹا پیغام شیئر کیا گیا تھا کہ بھارت میں بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

جعلی ٹویٹ میں کہا گیا، "حکومت نے باضابطہ طور پر 500 بی ٹی سی خریدے ہیں اور انہیں ملک کے باشندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔”

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نریندر مودی کے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل کو کب اور کتنی دیر کے لیے ہیک کیا گیا تھا۔

دوسری ٹوئٹر انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے رائٹرز کو ای میل کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ فی الحال کسی دوسرے متاثرہ اکاؤنٹس کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسی طرح کا واقعہ ستمبر 2020 میں ہوا تھا جب نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹوئٹر ہینڈل کے ساتھ پیش آیا تھا۔

جب کورونا وائرس کے وبائی مرض کے عروج پر @narendramodi_in ہینڈل کے ذریعے ایک ٹویٹ بھیجا گیا جس میں نریندر مودی کے چاہنے والوں سے کہا گیا تھا کہ کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے امدادی فنڈ میں عطیہ کریں۔

یہ واقعہ کچھ مہینوں کے بعد ہوا ہے جب ہائی پروفائل امریکی ٹویٹر اکاؤنٹس، بشمول بارک اوباما، کنیے ویسٹ، جیف بیزوس، اور مائیک بلومبرگ کے اکاؤنٹس بھی ہیکرز کی جانب سے ہیک کیے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر