پی ایس ایل سیزن سیون، اہم کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کی گئی۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7ویں سیزن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کی جانب سے اگلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
سیزن سیون کے لیے پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا تو سب سے پہلے منتظمین نے لاہور قلندرز کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا موقع دیا ۔ لاہور قلندرز نے گذشتہ سیزن کے بعد اسکواڈ کے بعد علیحدہ کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
Here’s the updated Pick Order for the Draft, in line with the trades and retentions. #HBLPSLDraft pic.twitter.com/A6SWPNIwIL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار
پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا
پلاٹینم کیٹیگری کے لیے دوسری باری ملتان سلطان تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو اپنی ٹیم کے لیے منتخب کیا ہے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری کے لیے انگلش پلیئر کرس جورڈن کو اپنےاسکواڈ میں جگہ دی ہے۔
The second pick of the Platinum round is Tim David- to @MultanSultans! #HBLPSLDraft pic.twitter.com/uGSxD6Hrj1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹیم پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری کے لیے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
Zalmi squad go for @zazai_3 with their Platinum pick. #HBLPSLDraft l @PeshawarZalmi pic.twitter.com/jjqSGXxrCH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری کے لیے نیوزی لینڈ کے پلیئر کولن منرو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
The @TeamQuetta pick Jason Roy in the Platinum category! #HBLPSLDraft pic.twitter.com/RRx7nbNS4i
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری کے لیے انگلش اوپنر جیسن رائے کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنائیا ہے۔
The Sultans have the second pick again this round and they have gone for Odean Smith! #HBLPSLDraft l #HBLPSL7 pic.twitter.com/XvzEHVpHLt
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
The third pick of this round is Lewis Gregory for @KarachiKingsARY! #HBLPSLDraft pic.twitter.com/TV9kIhHTQ8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
گولڈ کیٹیگری کے ڈرافٹنگ کے دوران ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور کراچی کنگز نے انگلینڈ کے لوئس گریگری کو اپنے ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری کے لیے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن میں عبداللہ شفیق ، فل سالٹ اور انگلش بلے باز ہیری بروک شامل ہیں۔ جبکہ گولڈ کیٹیگری کے لیے پشاور زلمی نے عثمان قادر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
The Gold round picks for all teams 🙌#HBLPSLDraft l #HBLPSL7 pic.twitter.com/56QpiAZ05j
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے آسٹریلین آل راؤنڈر جیمز فالکنر کی خدمات حاصل کیں۔
سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے رومان رئیس اور آصف آفریدی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔ لاہور قلندرز نے کامران غلام، عمید آصف کو اپنی ٹیم میں جگہ دی ہے۔ کراچی کنگز نے سلمان ارشاد کو اپنی ٹیم کے چنا ہے جبکہ پشاور زلمی نے محمد اخلاق اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی اپنی ٹیم کے لیے سلیکٹ کیا ہے۔
Silver Round 1 picks for all teams 🙌#HBLPSLDraft l #HBLPSL7 pic.twitter.com/pkQ6yA7zJq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 12, 2021
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے مزید انتخاب کرتے ہوئے انور علی کا انتخاب کیا، یونائیٹڈ نے ریس ٹوپلی، کراچی کنگز نے ٹام ابیل، لاہور قلندرز نے ڈین فاکس کرافٹ کا انتخاب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل اور اسلام یونائیٹڈ نے دانش عزیز کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔
اسی طرح سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے روہیل نذیر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے ارشد اقبال، ملتان سلطانز نے روومین پاول، کراچی کنگز نے محمد عمران، پشاور زلمی نے ثمین گُل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین ڈکٹ، ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی نے کامران اکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے خرم شہزاد کے ساتھ ساتھ نوین الحق کا انتخاب کیا۔
ایمرجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان، ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، کراچی کنگز نے فیصل اکرم اور قاسم اکرم، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
پی ایس ایل 2022 کے ڈرافٹ میں آخری پک سید فریدون محمود کی ہوئی ہے جنہیں لاہور قلندرز نے چنا ہے۔ انہوں نے بی بی ایل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
گلیڈی ایٹرز کا آخری انتخاب ٹاپ آرڈر بلے باز احسن علی ہے۔ وہ ماضی میں بھی فرنچائز کے لیے کھیل چکے ہیں۔
کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کا انتخاب کیا۔ وہ اس وقت پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی وائٹ بال سائیڈ کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود کو منتخب کیا۔ یہ ان کا 18 واں اور آخری انتخاب ہے۔ انہوں نے اپنا کوٹہ پورا کرلیا ہے۔
کے پی کے محمد حارث کو زلمی کے ساتھ سپلیمنٹری ڈیل مل گئی۔ انگلینڈ کے فنگر اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر سمیت پٹیل کی لاہور قلندرز میں واپسی مل گئی ہے۔ اسلام یونائیٹڈ نے افغانستان کے وکٹ کیپر اوپنر رحمان اللہ گرباز کو منتخب کیا۔ وہ حال ہی میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں زبردست فارم میں تھے اور ماضی میں ملتان سلطانز کا حصہ رہے تھے۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر بین کٹنگ گلیڈی ایٹرز سے پشاور زلمی میں چلے گئے۔