لاہور میں برائیڈل ویک، علیزے شاہ پھسل گئیں عُشنا شاہ سنبھل گئیں

ماڈل عُشنا شاہ بھی ریمپ پرگرتے گرتے بچیں تاہم انہوں نے خود کو فوری سنبھال لیا۔

اپنی عمدہ اداکاری اورسماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر متحرک رہنے کے باعث خبروں کی زینت بننے والی علیزےشاہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں تاہم اس مرتبہ خبروں میں رہنے کی وجہ نا ہی اداکاری ہے اور نا ہی سوشل میڈیا پر شیئر کردہ کوئی نئی ویڈیو یا تصویرہے بلکہ اس مرتبہ وہ فیشن ریمپ پر گرپڑیں۔

علیزے شاہ  صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک  میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی فیشن برانڈ ‘ نساء حسین ‘ کیلئے ماڈلنگ کررہی تھیں  اس موقع پران کے ساتھ معروف گلوکارہ شازیہ  منظور بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھی کہ علیزے شاہ  فیشن ریمپ واک کے بعد واپس جاتے ہوئے گرپڑیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ علیزے شاہ کی بغیر میک اپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گیتی نے علیزے شاہ کی نقل اتاری

واقع اس وقت پیش آیا جب علیزےشاہ شازیہ منظور کے گانے پر لطف اندوز ہوتے ہوئے واپس بیک اسٹیج  جارہی تھیں کہ اچانک ان کا پاوں پھسلا اوروہ گرپڑیں۔ تاہم شازیہ منظورنے پھرتی دکھاتے ہوئے فوراً ہی علیزے کو سہارا دیکراٹھایا۔ اس لمحے کو خود پرطاری کرنے کے بجائے علیزے ہنستی مسکراتی اٹھ کھڑی ہوئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

اسی شو میں جہاں علیزےشاہ  کی گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی وہیں نکی اینڈ نینا کیلئے ماڈلنگ کرنے والی اداکارہ اور ماڈل عشنا شاہ بھی ریمپ پرگرتے گرتے بچیں تاہم انہوں نے خود کو فوری سنبھال لیا۔

متعلقہ تحاریر