ناظم جوکھیو قتل کیس، مدعی مقدمہ نے بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ کردیا
ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقدمے کے مدعی اور مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے قتل کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کی اسمبلی سے رکنیت کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقدمے کے مدعی اور مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قتل کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کی اسمبلی سے رکنیت کو معطل کریں۔
سیئنر صحافی مبشر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں افضل جوکھیو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم پی اے جام اویس کی اسمبلی سے رکنیت کو فوری طور پر معطل کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے مقدمے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
افضل جوکھیو نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، اس سے پہلے بھی وہ سیکیورٹی کا کہہ چکے ہیں تاہم اس پر ہنوز عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔
Kash k adaltain insaaf deti tu youn mazloom darkhuwast na kartay! https://t.co/dYsErDs3Vt
— Fouzia (@eternallymisfit) December 13, 2021
افضل جوکھیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کا ورکر ہوں، میں پہلے بھی شہید رانی بی بی کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رہا اور اب بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ تین نومبر کو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی۔ ناظم جوکھیو کی لاش ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی ۔