کال کرکے بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، کوہلی

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ہوں گے، کوہلی ٹیسٹ ٹیم کے کیپٹن برقرار۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ انہیں صرف ڈیڑھ گھنٹے پہلے بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے۔

ویرات کوہلی کو ٹی 20 کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ روہت شرما کو دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بات صرف ایک سطر میں کہی گئی کہ کوہلی کو کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے، اس پریس ریلیز میں جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی باؤلنگ کرانے کی ویڈیو وائرل

کیوی باؤلر اعجاز پٹیل کی تاریخ ساز باؤلنگ، بھارت کی 10وکٹیں گرادیں

مجھے سلیکشن میٹنگ سے صرف 90 منٹ پہلے کال کی گئی اور اس سے پہلے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی، یہ بات کوہلی نے کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ روانہ ہونے کے بعد بتائی جہاں تین ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

کال ختم کرنے سے پہلے مجھے بتایا گیا کہ پانچ سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ون ڈے کے لیے ٹیم کا کپتان میں نہیں ہوگا، جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے۔

ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھارتی کپتان رہیں گے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ون ڈے سیریز میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن کوہلی نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ وہ سلیکشن کے لیے دستیاب تھے اور ہیں، میڈیا جھوٹ لکھ رہا ہے، مجھے ہمیشہ سے کھیلنے کا شوق ہے۔

متعلقہ تحاریر