پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2021-22ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سات سو اٹھانوے ملین ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سات سو اٹھانوے ملین ڈالر ہوگئی ہے جو نومبر میں ایک سو چھتیس ملین ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیئے

امریکی حکومت سے فراڈ، پاکستانی نژاد شہری کو 5 سال قید

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا ہے جبکہ ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2021-22ء کے پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری چار سو چھپن ملین ڈالر رہی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے دو سو تریسٹھ ملین ڈالر کا اخراج ہوا۔

موجودہ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ محض پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

متعلقہ تحاریر