تمسخر اڑانے سے بہتر ہے ہمیشہ مہربان رہو، اداکارہ کبریٰ خان
کینسر کا کامیاب آپریشن ہونے پر اداکارہ کبریٰ خان خدا کی شکر گزار، کہتی ہیں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ کسی کو کس قدر تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

پاکستان کی مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ کسی کا بھی مذاق اڑانے سے بہتر ہے کہ اس پر مہربان رہو، میری جسامت پر تمسخر اڑائے جانے سے مجھے ٹھیس پہنچی۔
فوٹو اور ویڈیوز شیئرز کرنے والی سب سے مقبول ترین ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ کینسر کے علاج کے بعد موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیئے
کیا پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نیا جنم ہو رہا ہے؟
ایک انٹرویو کے دوران کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال عالمی مہلک وباء کووڈ نائنٹین کے باعث وہ زیادہ تر گھر پر رہیں اور جب سال 2021 کے آغاز میں لندن گئیں تو ان کے جسم پر ’گِلٹی‘ نکل آئی جس کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کرنا پڑا۔ ’گِلٹی‘ کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، تاہم اس کی تصدیق آپریشن اور ’بائیوپسی‘ ٹیسٹ کے بعد ہوگی۔بعد ازاں ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کرکے ’گِلٹی‘ کو نکال دیا گیا اور اللہ کا شکر ہے کہ ٹیسٹ میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی۔
View this post on Instagram
کبریٰ خان نے خالق کائنات شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد جب پاکستان آئی تو میرا وزن بڑھ چکا تھا اور لوگوں نے مجھ سے سبب پوچھے بغیر سوشل میڈیا پر تنقید کرنا شروع کردیں اور یہاں تک کہ شوبز کے لوگ میرے سامنے ہی ان کے وزن سے متعلق باتیں کرتے تھے۔









