جنید صفدر کی شادی پر عمدہ فوٹوگرافی، مریم نواز کا کیمرا ٹیم کو شکریہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے صاحبزادے کی شادی کی تقریبات میں اچھی فوٹوگرافی پر ٹیم کو شکریہ کہا۔

مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی میں بہترین فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے والی ٹیم کی تعریف میں خصوصی کلمات تحریر کردئیے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دلہا دلہن اور خاندان کے کچھ افراد پوز دے رہے ہیں۔

مریم صاحبہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ہے کہ سائرزہ ادریس اور ٹیم کا شکریہ، آپ باکمال لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جنید صفدر کو ناقابل یقین حد تک نرم مزاج اور خوش اخلاق پایا، ایچ ایس وائے

مریم نواز کی بیٹے کی شادی پر سیاسی تبصرہ نگاری سے گریز کی اپیل

انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہی تھی کہ کس طرح آپ کی آنکھیں اور کیمرے ہر خاص لمحے پر کام کر رہے تھے، آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

متعلقہ تحاریر