کون کہتا ہے پارٹی میں کرپشن نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما کے اہم انکشافات

جیو ٹی وی کے پروگرام میں کال پر بات کرتے ہوئے ایم این اے نور عالم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزرا کے اثاثوں کی تحقیقات کروائیں۔

تحریک انصاف کے ایم این اے نور عالم خان نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی، پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی میں کرپشن کے انکشافات کیے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے نور عالم خان نے کہا کہ کون کہتا ہے کرپشن نہیں ہے؟ کہاں پر پیسہ نہیں لیا جاتا؟

یہ بھی پڑھیے

کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،مہنگائی وجہ قرار

کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا خونی مرحلہ مکمل ، 7 افراد کی جانیں گئیں

انہوں نے کہا کہ میں منتخب رکن اسمبلی ہوں اور میری زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں اور جعلی نام سے ٹرانسفر ہورہی ہیں۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میں ثبوت کے ساتھ بات کرتا ہوں، زبانی جمع خرچ نہیں کرتا، میں نے ہر معاملے پر عمران خان کی حمایت کی ہے لیکن میں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے لیے بات کرنا میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میری درخواست ہے کہ اپنے وزرا کے اثاثے دیکھیں، گاڑی سے لینڈ کروزر، لینڈ کروزر سے جہاز پر کیسے آیا؟

اگر ایک شخص کا ایک شوگر مل ہے تو دوسرا شوگر مل کیسے بنایا؟ اگر ایک گھر تھا اس سے چھ ولاز کیسے بنائے؟

متعلقہ تحاریر