خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کی لنکا اپنوں نے ڈھا دی

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پشاور کے میئرشپ کے انتخابات پر پی ٹی آئی کے سیٹنگ ایم این ایز نے درپردہ جے یو آئی ف کے امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کے برعکس حکمران جماعت کو جمعیت علمائے اسلام (ف) گروپ نے چاروں شانے چت کردیا ہے، جبکہ طرفہ تماشا یہ ہے کہ پشاور کی میئر شپ بھی جے یو آئی (ف) کے حصے میں آگئی ہے، تاہم کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ہار اور جے یو آئی ف کی جیت کی اصل وجہ کیا ہے نیوز 360 نے پتا چلا لی ہے۔

اب تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی میئرشپ پر ہونے والے انتخابات کے نتائج 80 فیصد رزلٹ آنا ابھی باقی تاہم اب تک غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) زبیر علی 24 ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش 21 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ، اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے امیدوار کہیں دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کون کہتا ہے پارٹی میں کرپشن نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما کے اہم انکشافات

کامران خان کے وزیراعظم عمران خان سے اختلافات سامنے آگئے

غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ضلع صوابی کی تحصیل چھوٹا لاہور کی تحصیل چیئرمین شپ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

اسی طرح سے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل بائیزئی میں چیئرمین شپ کی نشست جے یو آئی (ف) لے اڑی ہے۔

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) کی واضح برتری کے پیچھے کیا محرکات ہیں نیوز 360 نے اپنے ذرائع سے ان کا پتا چلا لیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو سیٹنگ ایم این ایز نور عالم خان اور ارباب عامر ایوب ہیں جن کے قریبی تعلقات ہیں حاجی غلام علی خان سے۔

حاجی غلام علی  خان پشاور کے جانے مانے بزنس مین ہیں اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر بھی تھے جبکہ وہ جے یو آئی (ف) کے سرکردہ رہنما بھی ہیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بہنوئی بھی ہیں۔

نیوز 360 کے اطلاعات کے مطابق حاجی غلام علی خان ایک زمانے میں پشاور کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

پشاور کی میئرشپ پر تقریباً کامیاب ہو جانے والے امیدوار زبیر علی جے یو آئی (ف) کے امیدوار ہیں وہیں وہ بیٹے ہیں حاجی غلام علی خان کے۔ حاجی غلام علی خان کے ساتھ ایم این اے نور عالم خان اور ایم ایم اے ارباب عامر ایوب  خان کے کاروباری تعلقات بھی ہیں۔

نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کی میئرشپ پر ہونے والے انتخابات میں درپردہ نور عالم خان اور ارباب عامر ایوب خان نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو سپورٹ کیا ہے۔ یعنی گھر کے بھیدیوں نے لنکا ڈھا دی ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اس ساری بات کی مصدقہ اطلاعات مل گئی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے پشاور کی پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کیے ہیں اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ” کہتے ہیں نا کہ سیاست اور محبت میں سب جائز ہوتا ہے وہی طرزعمل ایم این اے نور عالم خان اور ارباب عامر ایوب نے اپنایا ہے۔ انہوں نے اپنے مفادات کو آگے رکھتے ہوئے اور پارٹی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو سپورٹ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر