کار ریسلنگ : روس میں تیزی سےمقبولیت حاصل کرنے والا کھیل

روس میں ریسلنگ کا ایک نیا انداز تیزی سے مقبول ہورہا ہے ہے جس کو "جتسو" کا نام دیا گیا ہے ۔

دنیا بھر میں اس وقت کم و بیش پانچ سو سے زائد کھیل کھیلے جاتے ہیں  جبکہ عالمی اولمپک میں کل 67 کھیلوں کا حصہ بنایا جاتا ہے تاہم دنیا کا ایک معروف ترین کھیل ایسا بھی ہے جو اولمپک میں تو شامل نہیں ہے لیکن  یہ کھیلو دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں صف اول پر ہے اور اس کھیل کا نام ہے ” ریسلنگ "۔

ریسلنگ دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں سرفہرست ہے جس کے ٹکٹ سب سے مہنگے فروخت ہوتے تاہم  روس میں اس کھیل کا ایک نیا انداز تیزی سے مقبول ہورہا ہے ہے  جس کو "جتسو” کا نام دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ

آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی کوششیں

روس  میں مقبولیت حاصل کرنے والا یہ نیا کھیل  مشہور برازیلی مارشل آرٹ جیو جِتسو سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا ہے ، ریسلنگ  کا یہ نیا انداز  اتنا مقبول ہوا ہے کہ اب اس کا باقاعدہ مقابلہ منعقد کرایا گیا ہے ۔

جیسے کے یہ مقابلہ انوکھا ہے ایسے ہی اس کھیل کے کچھ انوکھے اصول  مرتب کئے گئے ہیں  ، اس مقابلے میں حصہ لینے والا کھلاڑی کار میں موجود  ہر چیز کو اپنے مد مقابل کو زیر کرنے کیلئے استعمال کرسکتا ہے بشمول حفاظتی بیلٹ، اسٹیئرنگ وہیل ، آئینے اور جو بھی کار میں موجود ہو ۔

اس انوکھی ریسلنگ کے  حوالے سے روسی ریسلنگ ٹرینر کا کہنا ہے  اس مقابلے  میں جو سب سے پہلے اپنے مد مقابل کو گراکر اس کے اوپر آئے وہی سب سے زیادہ فائدے میں رہتاہے ، انھوں نےبتایا کہ گاڑی جو ہر جانب سے بند ہوتی ہے اس لئے اس میں آکسیجن کی بھی کمی ہوتی ہے  اس لئے  جو بھی پہلے مد مقابل کوگراکر اس کے اوپر آجائے تو پھر نیچے والے کیلئے آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور وہ بہت جلد تھک جاتا ہے  جو اس کی شکست کا باعث بنتا ہے ۔

انھوں نے اس کھیل کے اصول بتاتے ہوئے کہا کہ کار ریسلنگ کا ہر میچ دو راؤنڈز پر  مشتمل ہوتا ہے اور کھیل کا آغاز ڈرائیونگ سیٹ سے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر