زرداری کو بھٹو کا سہارا چھوڑ کر اپنی پہچان خود بنانی چاہئے، حریم شاہ
معروف ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کی جانب سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران ایک تجویز دی گئی۔
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں اور اپنے کیرئیر پر بات چیت کے علاوہ سیاستدانوں کو بھی تجویز دیتی رہیں۔
حریم شاہ کی جانب سے ایک دلچسپ تجویز سامنے یہ آئی کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو کہا کہ وہ مرحوم ذالفقار علی بھٹو کے نام کو چھوڑ کر اب اپنی خود علیحدہ پہچان بنائیں۔
یہ بھی پڑھیئے
-
احساس پروگرام کو جاری رکھنا چاہیے، 90 فیصد شہریوں کی رائے
مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اب میں خود اتنی مشہور اور غیرمعمولی شخصیت ہوچکی ہوں کہ مجھے اب کسی اور اداکار یا اداکارہ کے ساتھ ویڈیو یا تصویر بنانے کی خواہش باقی نہیں رہی۔
حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹک ٹاک میں کوئی برائی نہیں البتہ اس ایپ پر نیم خواندہ جہالت کا کام جبکہ پڑھے لکھے لوگ تعلیم عام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گی یہاں تک کہ ان کے بچے موبائل فون سے محروم نہیں رہ سکیں گے۔
خیال رہے کہ ماضی میں حریم شاہ نے مختلف سیاستدانوں اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواکر خوب مقبولیت حاصل کی ہے۔