لاہور:الحمراء میں کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا

چیئرپرسن آرٹس کونسل کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا کردار کلیدی رہا ہے۔

الحمراء آرٹس کونسل میں کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا،اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دُعا کی گئی جبکہ شاندار میوزیکل پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الحمراء آرٹس کونسل میں ہونے والی خصوصی کرسمس تقریب میں امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم کے ماکین اولو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم کے ماکین اولو نے نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہرالنسا صفدر اور اقرا عزیز میں حیرت انگیز مشابہت

کبریٰ خان کا شرارتی انداز، ماہرہ کو سالگرہ کی مبارکباد

چیئرپرسن الحمراء آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن و سلامتی ٗ ہم سب کو عزیز ہے۔ زندگی کے ہر میدان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کردار کلید ی ہے۔ الحمرا اپنے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی بھی تقریب میں اعزازی مہمان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا ہمیں اس کی بقا کی خاطر مل جل کر رہنا ہے ، ایک دوسرے کا احترام کرنا ہماری اقدار کا حسن ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترجمان الحمراء آرٹس کونسل کا کہنا تھا الحمراء میں مسیحی ملازمین سمیت تمام افسران و ملازمین ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں۔ الحمراء کی ترقی میں مسیحی ملازمین کی گراں قدر خدمات ہیں۔

متعلقہ تحاریر