شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، پاکستانی لیجنڈ اسٹارز نظر آئیں گے لیجنڈز لیگ میں

لیجنڈز لیگ کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے لیجنڈز لیگ کے کمشنر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری ہوں گے۔

شائقین کرکٹ کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے تصدیق شدہ خبر کو شامل کیا جارہا ہے ، پاکستان کے سابق کرکٹرز بوم بوم شاہد آفریدی، اسٹائلش بلے باز شعیب ملک، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بہت سے دوسرے پلیئرز بہت جلد لیجنڈز لیگ کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈز لیگ آئندہ سال جنوری 2022 میں عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تینوں کھلاڑی ایشیا لائنز ٹیم کی نمائندگی کریں گے جس میں سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، مصباح الحق اور یونس خان جیسے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ای اسپورٹس ٹورنامنٹ 8 تا 9 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا

لیجنڈز لیگ کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) رمن راہیجا کا پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیا لائنز کی جانب سے کچھ دیگر سپر اسٹارز میں سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالو ویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اظہر محمود، اوپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان جیسے بڑے نام ٹیم کا حصہ ہونگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

رمن راہیجا کے مطابق لیجنڈز لیگ کے کمشنر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان کو کمشنر اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ وہ اس لیگ کو منعقد کرانے کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

ایشیا لائنز ٹیم میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے سابق کرکٹرز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب روی شاستری کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی، مرلی دھرن، چمندا اور شعیب ملک ، شعیب اختر اور دلشان جیسے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھنا کسی خواب سے کم نہیں ہوگا۔

عمان میں ہونے والی لیگ میں مزید دو ٹیمیں ہوں گی جن میں بھارت اور دیگر ممالک کے کرکٹرز شامل ہوں گے مگر ابھی تک ان کے ناموں کو اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر