پاکستان میں اومیکرون ویریئنٹ کے 75 کیسز سامنے آگئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں 33، اسلام آباد 17 اور لاہور میں 13 افراد کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک اومیکرون کے 75 کیسز سامنے آچکے ہیں، یہ بات قومی ادارہ صحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے بتائی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکسان میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے 75 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنیامیں تباہی مچانے والے کورونا وائرس سےمحفوظ دنیا کے10ممالک

نئے کورونا وائرس اومی کرون کا خطرہ، وفاقی اور سندھ حکومت اِن ایکشن

اومیکرون کا پہلا کیس کراچی میں 13 دسمبر کو سامنے آیا تھا جبکہ شہر میں اس ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہوچکی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں اومیکرون کے 17 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں سے 12 افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے۔

وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کورونا کے نئے ویریئنٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ کیا جاچکا ہے۔

ملک بھر میں اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ سکندر بلوچ نے بتایا تھا کہ لاہور میں اومیکرون ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ 12 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر