وفاقی حکومت نے نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے کمرکس لی

شہباز شریف نے نومبر 2019ء میں لاہور ہائی کورٹ میں بیان حلفی دیا تھا۔نواز شریف کی عدم واپسی پر وفاقی حکومت ضمانتی شہباز شریف کے خلاف متحرک ہوگئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے لندن سے واپس نہ آنے کے معاملے پر بغیر انڈیمنٹی بانڈ کے صرف شہباز شریف کے اسٹام پیپر پر لندن بھیجنے والی عدالت لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

توہین عدالت کیس، مسلم لیگ (ن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریڈار پر آگئی

نواز شریف کی عدم واپسی پر وفاقی حکومت ضمانتی شہباز شریف کے خلاف متحرک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی استدعا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کا بیان حلفی دیا تھا۔

شہباز شریف نے نومبر 2019ء میں لاہور ہائی کورٹ میں بیان حلفی دیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر