واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیار کرلی
چند ماہ قبل واٹس ایپ نے بزنس ڈائرکٹری کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا یہ فیچر ان لوگوں کے لیے تھا جو نہیں جانتے کہ بزنس کیا ہوتا ہے۔
گزشتہ 13 سالوں سے واٹس ایپ دنیا بھر کے لوگوں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکہ ہو، برطانیہ ہو یا ایشیا کے مضافات میں، ہر کوئی اس بات سے واقف ہے کہ واٹس ایپ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے۔
واٹس ایپ نے اپنے انٹرفیس اور فیچرز کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کردیا ہے، کیونکہ آئی ایم او جیسی دیگر ایپس کمیونیکیشنز مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس لیے واٹس ایپ کو مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے، نئے اور دلچسپ فیچرز لانے کی کوشش کرنی ہوگی جو صارفین کو دیوانہ بنادیں۔
یہ بھی پڑھیے
فیس بک نے جاسوسی کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا
اب آپ اپنا پاسپورٹ 24 گھنٹے میں گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے
میڈیا اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارف کو خود سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دے گا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ اپنی تصاویر یا ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر کر رہے ہوں گے، تو وصول کنندگان کو بھی آپ خود منتخب کر سکتے ہیں ، بالکل اسی طرح جیسے یہ انسٹاگرام پر کیا جاتا ہے۔ .
ایسی خبریں گردش کررہی ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔ واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہو گا اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو۔
میٹا کی ملکیت والا واٹس ایپ ، دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا میسجنگ پلیٹ فارم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ تیسرا "بلیو ٹِک تیار” نہیں کر رہا ہے۔
واٹس ایپ نیوز ٹریکر WABetaInfo نے اس دعوے کو رد کردیا ہے کہ کمپنی ایسی کوئی خصوصیت والا فیچر تیار کر رہی ہے۔
WABetaInfo نے زور دے کر کہا ہے کہ "واٹس ایپ اسکرین شاٹس کا پتہ لگانے کے لیے تیسرا بلیو چیک تیار نہیں کر رہا ہے: یہ جعلی خبر ہے۔”
واضح رہے کہ چند ماہ قبل واٹس ایپ نے بزنس ڈائرکٹری کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا یہ فیچر ان لوگوں کے لیے تھا جو نہیں جانتے کہ بزنس کیا ہوتا ہے۔ اب واٹس ایپ نے اس کی خصوصیت میں اضافہ کرتے ہوئے چیزوں کو مزید آسان کردیا ہے ۔ یعنی لوگ اب جلد اپنے قریب کے کاروبار کو تلاش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ نیا انٹرفیس قریب میں موجود کسی بھی نئے کاروبار کو تلاش کرنے اور فلٹر کرنے میں مدد دے گا۔
اس کمپنی اس فیچر کو ریلیز کرنے کے بعد صرف وہی لوگ استعمال کر سکیں گے جو ساؤ پاولو کے لوگ ہوں گے کیونکہ وہ پہلے سے ہی ‘بزنس ڈائرکٹری’ فیچر استعمال کر رہے ہیں۔