وسیم اکرم کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد
سوئنگ کے سلطان کی شنیرا سے ایک صاحبزادی عائلہ سبین ہیں، وسیم اکرم نے سب بچوں کو اکٹھے دیکھ کر خوش کن لمحہ قرار دیا۔
سوئنگ کے سلطان اور سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے بچوں کی تصویر شیئر کی ہے، انہوں نے بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
All my babies together, happiest moments of my life! Happy birthday to my little girl, one of life’s true gifts. We all love you so much especially me Daddy 😘🥰😍 pic.twitter.com/9Pg3IzWBv7
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 28, 2021
وسیم اکرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ میری زندگی کے سب سے زیادہ خوشی والے لمحات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی بہو شنیرا اکرم کی مشرقی لباس میں ریمپ واک
کرونا نے وسیم اکرم کو بیٹی سے دور کردیا
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب تم سے بہت پیار کرتے ہیں خاص طور پر میں، تمہارا والد۔
وسیم اکرم کی ہما مفتی سے سنہ 1995 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہما سے دو بیٹے ہیں، تیمور اور اکبر۔ ہما بھارت کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں لیکن 2009 میں ان کی وفات ہوگئی تھی۔
بعد ازاں وسیم اکرم نے آسٹریلوی خاتون شنیرا تھامپسن سے 2013 میں شادی کی جن سے ان کی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی۔
شنیرا سے شادی کے بعد وسیم اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے کراچی منتقل ہوگئے تھے اور دسمبر 2014 میں ان کے یہاں عائلہ سبین کی پیدائش ہوئی جن کی سالگرہ پر سوئنگ کے سلطان نے ٹویٹ کی ہے۔