اینکر زارا عباس کا مقتول شوہر کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

اینکر زارا عباس نے مقتول شوہر مرید عباس کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

اینکر زارا عباس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میں نے اپنی زندگی میں ایک مرتبہ بھی تمہیں یاد کرنا بند نہیں کیا۔ لیکن آج تم اور بھی زیادہ یاد آرہے ہو کیونکہ یہ تمہاری سالگرہ ہے اور تم وہاں ہو۔۔۔ جنت میں سالگرہ مبارک ہو ، مرید!اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو۔ زارا عباس نے ٹوئٹر صارفین سے اپنے شوہر کیلیے  سالگرہ کے تحفے کے طور پر سورہ فاتحہ کی تلاوت  کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے
شہید مرید عباس کی بیوہ نے ماڈل کورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے

9جولائی 2019 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیے گئے اینکرپرسن مرید عباسی کے قاتلوں کو تاحال سزا نہیں سنائی جاسکی ہے۔مریدعباس کے قتل کے الزام میں 2 بھائی عاطف زمان اور عادل زمان  ملوث ہیں۔شریک ملزم عادل زمان نے ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی تاہم سپریم کورٹ نے اس کی ضمانت منسوخ کردی  تھی جس کے بعد ملزم سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے فرار ہوگیا تھا۔

11اگست 2021 کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جنوبی نے  کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کیلیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت 24 ستمبر 2021 کو حتمی دلائل کی تاریخ مقرر کی  گئی تھی جبکہ  کیس کا فیصلہ 30ستمبر کو سنایا جانا تھا تاہم بعدازاں کیس کو ماڈل کورٹ منتقل کردیا گیا تھا۔

مقتول کی بیوہ زارا عباس نے گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ میں ماڈل کورٹ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ  اس ملک کا جوڈیشل نظام اس قدر بوسیدہ ہے کہ مظلوم بس پستہ رہتا ہے ۔ اس کا تماشا لگا رہتا ہے اور ظالم آرام سے بیٹھ کر تماشا انجوائے کرتا ہے۔ جس ملک میں عدل کا نظام صحیح نہ ہو وہ معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے ، اور یہ معاشرہ تباہی کے راستے پر ہی گامزن ہے۔ یااللہ ہم سب پر اپنا کرم فرما دیجیئے ، بے شک اللہ بہتر انصاف کرنے والے ہیں

نیوز360 کے ذرائع  کے  مطابق ملزم  عاطف زمان  کے  اہلخانہ نے  مقتول  کی  بیوہ زارا عباس سے  کئی مرتبہ رابطہ  کرکے دیت کے عوض کیس ختم کرنے  مطالبہ کیا ہے تاہم  زارا عباس نے ہر مرتبہ ان  کا  مطالبہ  ماننے  سے  صاف  انکار  کردیا۔

متعلقہ تحاریر