2021 میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیئے
اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ بینک پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ ای نے پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی نے 2021 میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دئیے۔
#HappyNewYear2022! As we continue to work togather to confront the pandemic, we are happy to update you that #ADB and Pakistan achieved record high level of cooperation with ADB commiting $ 2.3 billion in 2021 – reflecting our enduring partnership. @PakPMO @eadgop @OmarAyubKhan pic.twitter.com/cMyS4QwsN6
— ADBPakistan (@PakistanADB) December 31, 2021
ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2021 کے دوران پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان تاریخی تعاون کیا گیا اور اب تک بینک 2.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کرچکا ہے، یہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرپا شراکت داری کی ایک جھلک ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا،اپوزیشن رہنما آرام کرتے رہ گئے
وزیراعظم کا افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان
بینک ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود پاکستان نے بہت متاثر کن ترقی کی ہے اور معاشی، اقتصادی اور تنظیمی اصلاحات کو مضبوط کیا ہے۔
اے ڈی بی شراکت داری کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کی مدد کرنے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن، سماجی تحفظ، پبلک سیکٹر مینجمنت، ماحولیات اور نجی شعبے میں ترقی کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک مدد کرے گا۔