پاک فضائیہ میں چینی ساختہ جے10 طیاروں کا اسکواڈرن شامل

جے10 لڑاکا طیارے بھارت کے رافیل طیاروں کا توڑ ہیں، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے، وزیر داخلہ۔

پاک فضائیہ میں چینی ساختہ ایلیٹ جے10 طیاروں کا اسکواڈرن شامل ہوگیا، اس سال 23 مارچ پر یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لے گا۔

چین اردو نے ٹویٹ میں بتایا کہ چین کی چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ 25 لڑاکا طیارے پاکستان ایئرفورس میں شامل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلے جدید طیارے کی شمولیت

انڈین آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کے تباہ، سی ڈی ایس بپن راوت ہلاک

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جے 10 طیارے بھارتی فضائیہ میں شامل فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کا توڑ ہیں۔

جے10 سی طیارہ ایک انجن سے چلتا ہے جو کہ ہر طرح کے موسم میں اڑان بھر سکتا ہے، اس کے ونگز ڈیلٹا اسٹائل کے ہیں جبکہ طیارے کو قابو کرنے کے لیے Fly By Wire System نصب ہے۔

طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2305 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس میں ایئرکرافٹ گن، راکٹ، میزائل اور کئی بم نصب کیے جاسکتے ہیں۔

جے 10 لڑاکا طیارہ سنہ 1997 میں چینی فضائیہ کے لیے تیار کیا گیا تھا جبکہ اس کی تیاری پر 1981 سے کام ہورہا تھا۔

دوست ملک چین کی جانب سے پاکستان کو اس طیارے کی پیشکش 2006 میں کی گئی تھی لیکن 2012 تک کوئی حتمی معاملہ طے نہیں ہوسکا تھا۔

متعلقہ تحاریر