وفاقی وزیر اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی

اے ایف پی کے رپورٹ کے مطابق منگل کو ختم ہونے والے ہفتے میں عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے اومی کرون کیسز کی تعداد 6.55 ملین ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون سے خبردار کردیا ، انہوں نے نئے ویریئنٹ سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کو تحفظ کا واحد ذریعہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا ہے کہ "ایک اور کووڈ لہر کے آغاز کے اثرات واضح ہو رہے ہیں جس کی توقع پچھلے چند ہفتوں کی جارہی تھی۔”

یہ بھی پڑھیے

کیا سام سنگ کمپنی اب دوائیاں بھی بنائے گی؟

پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارے کا خوفناک انکشاف

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "وبائی مرض میں اضافہ ہورہا ہے خاص پر کراچی میں اومی کرون کیسز کا بڑھتا ہوا تناسب خطرے کو ظاہر کررہا ہے۔ یاد رکھیں : ماسک پہننے میں ہی آپ کا بہترین تحفظ ہے۔”

وفاقی وزیر اسد عمر کی یہ ٹویٹ اُس واقعے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کراچی میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے 2 ہفتوں کے بعد ملک بھر میں کوویڈ 19 کے "اومی کرون اسٹرین” کے 75 کیسز کی تصدیق کی تھی۔

یاد رہے کہ کووڈ 19 کے اومی کرون ویریئنٹ کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جبکہ 27 دسمبر 2021 تک کل 75 اومی کرون کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق 33 اومی کرون کیسز کا تعلق کراچی ، 17 کا تعلق اسلام آباد جبکہ 13 کا تعلق لاہور سے تھے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی کی مقامی حکومت نے ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں اومی کرون کے کم از کم 12 کیسز رپورٹ ہونے پر 15 دن کا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی ہیلتھ افسران کی رپورٹ پر گلشن اقبال کے بلاک 7 کے علاقے اور دیگر ہاٹ اسپاٹس میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی طحہٰ سلیم نے کہنا ہے کہ "سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 میں ترمیمی ایکٹ 2020 کےسیکشن 3 کے حاصل اختیارات کے تحت لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

کوویڈ ‘سونامی’

ڈبلیو ایچ او نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کوویڈ "سونامی” سے صحت کا نظام پوری دنیا میں بری طرح متاثر ہو سکتا ہے، جیسا کہ اومی کرون کی مختلف قسم کے ریکارڈ اضافے نے دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات کو ایک بار پھر متاثر کیا۔

اے ایف پی کے رپورٹ کے مطابق منگل کو ختم ہونے والے ہفتے میں عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے اومی کرون کیسز کی تعداد 6.55 ملین ریکارڈ کی گئی۔

اے ایف پی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کوویڈ 19 وبائی مرض اومی کرون کا اعلان کرنے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

متعلقہ تحاریر