سخت سردی اور بارش، شنیرا اکرم غریبوں میں کمبل بانٹتی رہیں

کراچی شہر میں صبح کے وقت سخت سردی اور بارش میں درجنوں افراد کو سڑک کناروں اور دیگر مقامات پر شنیرا نے کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کیے۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں وہ سخت سردی میں غریب بچوں اور صفائی پر مامور خاکروب مرد و خواتین کو گرم کپڑے اور کمبل بانٹ رہی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی ایک پوسٹ بھی لکھی کہ جی ہاں، موسم اچھا ہے، امید ہے کہ آپ سب اس سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا نے کہا کہ لیکن یاد رکھیں کہ سڑکوں پر حالات اتنے اچھی نہیں ہیں، آج کی صبح ٹھنڈی اور بھیگی ہوئی تھی اور خواتین اور بچے سڑک کنارے بارش سے بھیگے ہوئے کھڑے تھے۔

جو کچھ بھی وہ پہنے ہوئے تھے وہ سب بھیگ چکا تھا اور گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے اس پر کیچڑ بھی لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کینو ریوز نے ‘میٹرکس’ فلم کی بیشتر آمدنی عطیہ کردی

شنیرا نے وضاحت کی کہ میں یہ تصاویر تعریف کرنے کے لیے نہیں لگا رہی، میں صرف ان لوگوں کو ایک یاد دہانی کروا رہی ہوں جو کہ رات میں گرم بستروں میں سوتے ہیں کہ ٹھنڈے مہینے سڑک پر رہنے والوں کے لیے کئی مسائل لے آتے ہیں۔

یہ لوگ اتنے شکرگزار ہوئے، وہ مسکراہٹیں جو میں نے آج وصول کیں وہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔

ایک بچہ ننگے پیر تھا اور بارش سے بھیگ چکا تھا اور جب میں نے اس کو ہوڈی دی تو اس نے ایسی مسکراہٹ سے دیکھا جیسے میں نے اسے لاکھوں ڈالر دے دئیے ہوں۔

اگر یہ سب آپ پر اثر انداز ہورہا ہے تو کل صبح تک اپنے تمام پرانے کمبل، گرم کپڑے، تولیے اور موزے نکالیں اور مستحقین کو دے دیں۔

اگر آپ صبح سات بجے تک نکلیں گے تو آپ کو سڑک کے کناروں پر مستحق افراد نظر آجائیں گے، پل کے نیچے، جھاڑیوں میں، ساحل سمندر پر، سگنلز پر، خالی زمین پر کمبل میں دبکے ہوئے بہت لوگ مل جائیں گے۔

انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کریں، آپ کا عطیہ کردہ ایک کمبل اور سویٹر کسی کو نمونیا سے اور دوسری بیماریوں سے بچا سکتا ہے، تو تمام کراچی والے باہر نکلیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

آخر میں شنیرا اکرم نے سارا کریڈٹ وجیہہ آفریدی کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور ان کے دوستوں نے بےلوث ہو کر یہ تمام سامان اکٹھا کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر