مومل شیخ کا والدہ کو سالگرہ پر خوبصورت پیغام

میں کوشش کے باوجود بھی آپ کے جیسی نہیں بن سکتی، جتنی خواتین کو جانتی ہوں ان میں سب سے باہمت آپ ہیں، مومل شیخ۔

اداکارہ مومل شیخ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔ مومل نے لکھا کہ میری پیاری امی کے لیے، میں جتنی خواتین کو جانتی ہوں ان میں سب سے مضبوط آپ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

میں ہر روز کوشش کرتی ہوں کہ آپ کے جیسی بن سکوں لیکن میں ہمیشہ ناکام ہوجاتی ہوں کیونکہ میں آپ کے جتنی پرعزم اور مخلص ماں نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیے

دنانیر مبین کو سالگرہ پر ایسا کون سا تحفہ ملا کہ روپڑیں ؟

وسیم اکرم کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد

آپ نے میرے لیے معیار اتنا اونچا کردیا ہے اور آپ جو کام کرتی ہیں وہ بہت باکمال انداز میں کرتی ہیں، میں ان تمام قربانیوں کے لیے آپ کی مقروض ہوں کو کہ آپ نے ہمیں اپنی پہلی ترجیح بناتے ہوئے دیں۔

مومل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم پہلے اور اب بھی آپ کی پہلی ترجیح ہیں، جو کچھ میں نے حاصل کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ہمیشہ میرے پیچھے کھڑی تھیں۔

میں اس سب کا آدھا بھی آپ کو نہیں لوٹا سکتی جو کچھ آپ نے میرے لیے کیا، سالگرہ مبارک ہو امی۔

آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ امید ہے کہ اس سال اللہ کی لامحدود رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں، دعا ہے کہ آئندہ کئی سال صحت اور خوشی کے ساتھ گزریں۔

متعلقہ تحاریر