سکھر میں فوڈ پانڈا رائیڈرز کا کمپنی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

آمدنی بڑھانے کے بجائے کم کی جا رہی ہے، شکایت کرنے پر نئے رائیڈرز بھرتی کیے جا رہے ہیں، دیگر شہروں جیسی سہولتیں میسر نہیں، مظاہرین۔

فوڈ پانڈا کمپنی کے رائیڈرز نے کمپنی انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں رائیڈرز اتحاد سکھر کے رہنماؤں نور محمد، علی بخش، رجب علی، فرحان علی اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نجی فوڈ کمپنی کی سکھر برانچ میں تعینات افسران نے رائیڈرز کے ساتھ زیادتی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں نرسنگ اسٹاف کا احتجاج، سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا

ایران میں اساتذہ کا ملک گیر احتجاج، 28 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

رائیڈرز کا کہنا تھا کہ باقی شہروں میں کمپنی کے رائیڈرز کو معاہدے کے مطابق سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن سکھر کے رائیڈرز کو مناسب پیسے نہیں دیے جا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ہماری آمدنی بڑھانے کے بجائے اس میں مزید کمی کر رہی ہے جو سراسر ظلم ہے، صدائے احتجاج بلند کرنے پر سینئر رائیڈرز کو معطل کر کے نئی بھرتی کی جا رہی ہے اور شکایات پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔

رائیڈرز نے حکامِ بالا سے نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر