لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات، راؤ عبدالسمیع 4431 ووٹ لے کر صدر منتخب

لاہور بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات میں 12070 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پولنگ کے لیے چھے پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں راؤ عبدالسمیع 4 ہزار 431 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ چئیرمین الیکشن بورڈ لاہور بار چوہدری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا۔ جیت کے موقع پر وکلاء کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022 کا میدان آج سجا ۔ صدارتی نشست پر خامد خان گروپ کے امیدوار راؤ سمیع 4431 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور فرہاد شاہ 2270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ بارش اور موسمی حالات کے باوجود الیکشن اپنے مقرر وقت پر کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

مری: برفانی طوفان سے سیاحوں کی موت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش

بلوچستان: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

لاہور بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات میں 12070 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پولنگ کے لیے چھے پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے جبکہ خواتین ووٹرز کے لیے الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات
REPORTER NEWS 360

لاہور بار ایسوسی ایشن کی دس نشستوں پر مجموعی طور پر 36 وکلا امیدوار میدان میں تھے۔ صدارتی نشست پر دو امیدوار فرہاد علی شاہ اور راؤ سمیع مدمقابل تھے۔ نائب صدر لاہور بار کی نشست پر 10 امیدوار مد مقابل تھے۔

نائب صدر کے لیے احسان نواب ، الیاس حبیب چوہان ، آصف امین ، خرم میر ، سجاد بٹ ، سعید احمد قادری ، عائشہ محمود ،علی عثمان ،ملک جہانگیر اور میاں اسد نثار کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نائب صدر ماڈل ٹاون سیٹ کے لیے عظمت ضیا سندھو اور ہادی حسین بھٹی مدمقابل تھے۔

نائب صدر کینٹ کی نشت کے لیے شفاقت امین سندھو اور فرخ احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ لاہور بار سیکرٹری کی سیٹ کے لیے گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

نائب صدر کے لیے خرم میر 2179 ووٹ لے کر فاتح اور سنیئر نائب صدر منتخب جبکہ احسان نواب 1777 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر نائب صدر رہے۔

نائب صدر ماڈل ٹاون سیٹ کے لیے عظمت ضیا سندھو 3262 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ہادی حسین بھٹی 3154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

نائب صدر کینٹ سیٹ کے لیے دو امیدوار مدمقابل تھے ۔نائب صدر کینٹ سیٹ کے لیے شفاقت امین سندھو 3104 پہلے نمبر پر اور فرخ احمد خان 3093 دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور بار سیکرٹری سیٹ پر بارہ امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ عمار یاسر 1557 جنرل سیکرٹری جبکہ شاکر علی چاہل 1376 ووٹ لے کر سیکرٹری رہے۔

جوائنٹ سیکرٹری سیٹ کے لیے تین امیدوار مدمقابل تھے۔ جوائنٹ سیکرٹری سیٹ کے لیے 2285 ووٹ لے کر زمان جعفر کامیاب رہے ۔لاہور بار فنانس سیکرٹری سیٹ کے لیے تین امیدوار مقابل تھے ۔ فنانس سیکرٹری کے لیے ملک جواد اعوان 2949 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

لائبریری سیکرٹری سیٹ کے لیے صوفی عتیق اے خان 4645 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ۔

آڈیٹر کی سیٹ پر طاہر اقبال منہاس بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔لاہور بار ایسوسی ایشن ممبر ایگزیکٹو کے لیے غفران کریم اور میاں محمد نسیم شامل ہیں ۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی جیت کی خوشی میں وکلاء کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ، جبکہ دفاتر میں ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا گیا۔

متعلقہ تحاریر