مایا اینجلو، امریکی سکے پر جگہ پانے والی پہلی سیاہ فام خاتون

امریکی ٹکسال نے سیاہ فام رہنما مایا اینجلو کے نام کا سکہ جاری کردیا۔معروف امریکی خواتین کے نام کے سکے جاری کرنے کا قانون گزشتہ سال جاری کیا گیاتھا

امریکی حکومت نے سیاہ فام شاعرہ اور سماجی کارکن آنجہانی مایا اینجلو کے نام کا سکہ جاری کردیا، مایا اینجلو کو امریکی سکے پر جگہ پانے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

مایا اینجلوکا سکہ امریکن ویمن کوارٹرز (25سینٹ کے امریکی سکے کو ارٹر کہتے ہیں)پروگرام  کے سلسلے کا پہلا سکہ ہے۔یاد رہے کہ مایا اینجلو کوسیاہ فام امریکی خواتین کی مارٹن لوتھر کنگ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پچھلے امریکی صدور کے مقابلے میں جوبائیڈن کیمرے سے دور

شہزادی کیٹ مڈلٹن  کی نئی تصویر پر 10 لاکھ سے زائد لائیکس

اس پروگرام کے تحت امریکی تاریخ کی نمایاں خواتین کے سکے جاری کیے جائیں گے ۔ ٹکسال نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سیریز کے دیگر سکے رواں سال کے آخر اور 2025 تک شروع ہو جائیں گے۔

نئے امریکی کوارٹر میں اب بھی ایک رخ پر جارج واشنگٹن  جب کہ  دوسرے رخ پر مایاانجیلو کو ان کی مشہور خود نوشت "I Know Why the Caged Bird Sings”  کی تھیم کے ساتھ  جگہ دی گئی ہے۔

امریکی قانون سازوں نے پیر کو نئے سکے کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کامیابی کا سہرا کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ  رکن باربرا لی کو دیا۔باربرا نے 2020  میں  سرکولیٹنگ کلیکٹ ایبل کوائن ری ڈیزائن ایکٹ متعارف کرایا تھا  جو جنوری 2021 میں منظور ہوا اور بالآخر ان نئے سکوں کی تخلیق کی راہ ہموار ہوئی۔

باربرالی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی تاریخ کو صحیح ساخت دینے والی غیر معمولی خواتین (بالخصوص سیاہ فام خواتین)کو بہت عرصے سے پذیرائی نہیں دی جارہی تھی ،انہوں نے لکھا کہ ان عظیم خواتین کی وراثت کو عزت دینے کے لیے بل کی قیادت کرنے پرانہیں  فخر ہے۔

امریکی ٹکسال نے عوام کو ان خواتین کے نام جمع کرانے کی دعوت دی  ہے جنہیں وہ امریکا کی پہچان  کے طور پر دیکھتے ہیں۔ بیورو نے نسلی اور جغرافیائی طور پر متنوع پس منظر کی حامل  خواتین  کے علاوہ شہری حقوق، سائنس اور فنون میں اپنے کام کے حوالے سے شہرت رکھنے والی خواتین کے اندراج کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی ٹکسال نے شرط عائد کی ہے کہ صر ف وفات پانے والی خواتین کے   ہی سکے جاری کیے جائیں گے ۔

امریکی ایجنسی اس سال چار مزید سکے جاری کرے گی جن میں پہلی امریکی خلا باز خاتون، ایشائی امریکی اداکارہ اینامے وونگ  ،چیرو کی قومی لیڈر ولمامانکیلر اوردیگر کوارٹرز جاری کرے گی، جس میں دیگر سیلی رائیڈ کو اعزاز دیں گے، جو ایک خلاباز جو خلا میں پہلی امریکی خاتون تھیں۔ ایشیائی امریکی اداکارہ اینا مے وونگ؛ چیروکی قوم کی رہنما ولما مانکیلر اور  سیاست دان نینا اوٹیرو وارن شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر