پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.01 سے 3.33 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

وزرات خزانہ  کے مطابق  سیلز ٹیکس کی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ سیلز ٹیکس کی کمی کی وجہ سے 2.6 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا۔

وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پیٹرولیم کی فی لیٹر قیمت 3.01 اضافے سے 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی معیشت نسبتاً پائیدار بحالی کی جانب گامزن ہے،اقوام متحدہ

نیپرا نے صارفین پر بجلی گرا دی، بجلی فی یونٹ 4 روپے 30 پیسے مہنگی

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی بالترتیب قیمت 116 روپے 48 پیسے اور 114 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا رات 12 بجے 16 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا حکام نے گذشتہ روز وزارت کو اپنی بھیجی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.52 روپے اور 6.19 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر کی قیمت 6 روپے 19 پیسے اضافہ کی سفارش کی تھی، وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم نے عالمی مارکیٹ میں اضافہ کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا ہے۔

وزرات خزانہ  کے مطابق  سیلز ٹیکس کی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ سیلز ٹیکس کی کمی کی وجہ سے 2.6 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا۔

متعلقہ تحاریر