19 سالہ ہیکر نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کو ناکارہ کردیا

دنیاکی  امیرترین  شخصیت ایلون مسک  کی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا  کی تیار کردہ  دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کو 19 سالہ نوجوان ہیکر نے ناکارہ کردیا.

امریکی کار کمپنی ٹیسلا نے کی تیار کردہ  دنیا کی مہنگی ترین آٹو میٹک  گاڑیوں کو جرمنی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان ہیکر نے ہیک کر نے کے ساتھ ساتھ گاڑی کے ڈرائیوروں کی جاسوسی  کا دعویٰ کرکے ٹیکنالوجی کمپنی  کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے ایک دن میں 33 ارب ڈالر کما لیے

ایلون مسک کا انسانی خاصیت والے روبوٹ بنانے کا اعلان

19 سالہ  ہیکر ڈیوڈکولمبو  نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ  اس نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل مہنگی ترین گاڑیوں  ٹیسلا میں استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کا سنجیدگی سے جائزہ لیا اور  اس کی سیکیورٹی  میں موجود خامیوں کو تلاش کرنے کے بعد دو درجن سے زائد گاڑیوں  کا کنٹرول حاصل کرنے میں کام یاب ہوگیا ۔

اس نے بتایا  کہ سیکیورٹی کی خامیوں کو تلاش کرنے کے بعد اس نے بغیر  چابی کے گاڑیوں کو اسٹارٹ کرنے، سیکیورٹی سسٹم کو غیر فعال کرنے کے ساتھ ساتھ دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی ان لاک  کیا جبکہ گاڑی میں موجوکیمرے کا  کنٹرول بھی حاصل کیا جس کے بعد گاڑی میں موجود افراد کی  مکمل جاسوسی کرنے کا اختیار حاصل کیا۔

ڈیوڈ کولمبو کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسلا کے انفرا اسٹرکچر کی خامی نہیں ہےبلکہ یہ ٹیسلا کی  سیکیورٹی ٹیم  کی جانب سے غفلت کا نتیجہ ہے جو کہ انسانی فطرت کا حصہ ہے تاہم  اس حوالے سے کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہوں نے تمام متاثرین کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر