سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ، ڈی جی اسکولز نے والدین کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں اسکول کھلے رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے والدین کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو شادیوں اور عوامی مقامات پر نہ لے کر جائیں کیونکہ حکومت اسکولوں کو کھلا رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے ایڈوائزی میں نوٹ لکھا ہے کہ "ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، خاص طور پر کراچی میں، جہاں شرح مثبت 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

کراچی:محکمہ انسداد تجاوزات نے چھٹی والے دن بھی تجاوزات کی چھٹی کرادی

رینجرز اور پولیس شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لے گی

انہوں نے لکھا ہے کہ "”اس کا شکار خاص طور پر بچے ہیں،” اس نے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بیماری سے بچانے کے لیے جو تجاویز دی گئی ہیں ان پر عمل کریں۔

ایڈوائزی بیان میں تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کے حکومتی ارادے کا بھی ذکر کیا گیا تاکہ طلبا کے قیمتی وقت بچایا جاسکے اور تعلیم کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

والدین کے لیے سفارشات:

بچوں کو فوری طور پر ٹیکے لگوانے چاہئیں۔ والدین کی سہولت کے لیے ضلعی محکمہ صحت کی ٹیمیں اس مقصد کے لیے اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

بچوں کو گھر سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ یہ ناگزیر نہ ہو جائے۔

جہاں تک ممکن ہو انہیں شاپنگ مالز مارکیٹوں، شادی ہالوں، پارٹیوں اور پارکوں وغیرہ اور اجتماعات میں شامل ہونے سے روکا جائے۔

بچوں کو اسکول بھیجیں تو مکمل ایس او پیز کے ساتھ بھیجیں ، اسکول اور کلاس رومز میں بچے بغیر ماسک کے نہ بیٹھیں۔

باہر سے گھر میں داخل ہوں تو ان کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ہاتھ اور چہرے کو صابن سے دھلوائیں۔

والدین بچوں کو ہدایات دیں کہ وہ گھر سے باہر کھانے پینے کی چیزیں خریدنے سے پرہیز کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ والدین بنیادی دیکھ بھال کرنے والے طریقہ کار اپنائیں یعنی مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں ، بچوں اور خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت 12 سال سےکم عمر کے بچوں کے اسکول بند کرنے تبادلہ خیال کررہی ہے، اور شہر میں سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہی ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مکمل ہونے کے بعد جلد اس سلسلے میں کسی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر