وزیراعظم کا نواز شریف اور مقتدر حلقوں کو واشگاف پیغام
عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے آپ کی دھمکیاں گیڈر بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے صاف کہہ دیا ہے نواز شریف کل کے آتے آج آجائیں، وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔
لائیو ودھ عوام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی سےکوئی ڈیل نہیں ہورہی ، شہباز شریف ہر تقریب میں جاب ایپلیکیشن لے کر پہنچ جاتے ہیں جبکہ عمران خان کو ترقی بہ ترقی جواب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
افسوس صد افسوس ، پاکستانی میڈیا نے ملائیشیا اور اس کے رہنماؤں کا مذاق بنا دیا
توہین عدالت کیس ، رانا محمد شمیم پر عائد فرد جرم کی چارج شیٹ جاری
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ” آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔”
آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ "نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔”
عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022
مریم نواز نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” آپ نے شریفوں اور پی ایم ایل (این) کے خلاف جو مقدمات بنائے ہیں وہ جھوٹے اور من گھڑت تھے اور ان کا انجام وہی ہونا تھا جس کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آپ کی حقیقت دنیا کے سامنے آ گئی ہے تو عدلیہ پر الزام نہ لگائیں۔ آپ کے پاس صرف آپ کا انتقام اور انتقام ہے۔”
The cases you made against Sharifs and PMLN were false & fabricated and were bound to meet the fate they have met. Now that your reality has dawned on the world, do not blame the judiciary. You have only your vindictiveness & revengefulness to blame.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ” عمران خان ایک ایسے شخص کی طرح لگتا ہے جسے نہ صرف شکست ہوئی ہے بلکہ اس نے اپنی شکست تسلیم بھی کرلی ہے۔ حکومت کو 4 سال ہو گئے اور وہ ابھی تک صرف رو رہے ہیں۔ آپ جن ‘کارٹلز’ کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں وہ آپ کے دائیں اور بائیں جانب کے مافیا ہیں جنہوں نے 220 ملین لوٹ لیے ہیں اور یہ وہ ہیں جو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔”
IK sounds like a person who is not only defeated but has also accepted his defeat. 4 years into the govt & he is still only whining. The ‘cartels’ you are complaining about are the MAFIAS on your right & left who have fleeced 220 million & who run your kitchen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022