شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹویٹ میں بتایا کہ مجھے کورونا کی علامات نہیں ہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے، روبہ صحت ہوکر پی ایس ایل جوائن کروں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل کیمپ چھوڑ کر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
I have unfortunately tested positive but have no symptoms at all. InshALLAH hope to recover soon, test negative and rejoin QG as soon as possible. Good luck to all teams in #HBLPSL7 I’m committed to giving it my all in my last PSL edition. pic.twitter.com/wCiEb5laZS
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 27, 2022
اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کورونا کی علامات نہیں ہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے امید ہے کہ جلد روبہ صحت ہو کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کروں اور اپنے آخری سیزن میں بہترین کارکردگی دکھاؤں۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان میں کورونا کی 5ویں لہر، مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد ریکارڈ
گزشتہ روز ان کے قریبی رشتےدار کی وفات ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا بائیو سیکیور ببل توڑ کر نماز جنازہ میں شرکت کے لیے چلے گئے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی 7 دن بعد کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر دوبارہ ٹیم کیمپ میں شامل ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسٹار کرکٹر بوم بوم آفریدی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ پی ایس ایل کا یہ سیزن ان کا آخری سیزن ہوگا۔