ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے چھکے چھڑا دیئے، 7 وکٹ سے فتحیاب

پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد رضوان کی نصف سینچری کام آگئی۔

پی ایس ایل سیزن 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ملتان سے محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز سے محمد نبی نے 3.2 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں اور محمد الیاس ایک وکٹ لے سکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز سے شرجیل خان نے 31 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے تھے۔

کراچی کے کپتان بابر اعظم صرف 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاہ نواز دھانی اور احسان اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آسکی۔

متعلقہ تحاریر