ٹاٹا گروپ نے خسارے میں ڈوبی ایئر انڈیا کو 50 سال بعد دوبارہ خرید لیا

بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ "ٹاٹاسنز" انڈیا نے خسارے میں ڈوبی ہوئی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا کو50 سال بعد دوبارہ خرید لیا

بھارت  نے اپنی خسارے میں ڈوبی ہوئی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا کو  2.4 ارب ڈالر کی بلند ترین بولی پرملک کے سب سے بڑے کاروباری گروپ ٹاٹا گروپ اینڈ سنز کو فروخت کر دی ہے۔ ٹاٹا گروپ نے ہی سنہ 1932 میں اس ایئرلائن کی بنیاد رکھی تھی اور سنہ 1953 میں انڈین حکومت نے اسے قومی ملکیت میں لے لیا تھا۔

گذشتہ روز ٹا ٹاگروپ نے سرکاری طور پر ایئر انڈیا کو حکومت سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکرن نے سرکاری حوالگی سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ  "ہم ٹاٹا گروپ میں ایئر انڈیا کی واپسی مسرور ہیں اور اسے عالمی معیار کی ایئر لائن بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہاردک پانڈیا 5 کروڑ کی گھڑیاں کہاں سے لائے، انڈین کسٹمز کا سوال

پی آئی اے کی فلائٹ میں سانتا کلازدیکھ کر دنیا حیران

"انھوں نے کہا کہ "ایئر انڈیا کا اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ ٹرانزیکشن آج کامیابی کے ساتھ میسرز ٹیلیس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایئر انڈیا کے 100 فیصد حصص کی منتقلی کے ساتھ انتظامی کنٹرول کے ساتھ مکمل ہوا۔ اسٹریٹجک پارٹنر کی قیادت میں ایک نیا بورڈ ایئر انڈیا کا چارج سنبھالے گا،”

سرکاری تحویل میں آنے کے بعد سے ایئرلائن  خسارے میں تھی  تاہم سنہ 2007 میں ملکی سطح پر آپریٹ کرنے والی سرکاری انڈین ایئرلائنز کے ساتھ انضمام کے بعد سے اس کےخسارے غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا اور اپنا کام جاری رکھنے کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ملنے والی مالی معاونت پر منحصر تھی۔ حکومت نے کہا تھا کہ اس ایئرلائن کو چلائے رکھنے سے روزانہ 20 کروڑ روپے (26 لاکھ ڈالر) کا نقصان ہو رہا ہے۔

ایئر انڈیا اس وقت ساڑھے نو ارب ڈالر کے خسارے میں ہے اور حکومت اسے کافی عرصے سے فروخت کرنا چاہ رہی تھی لیکن سخت شرائط کے باعث کوئی بھی خواہشمند  اس کو خریدنے کیلئے آمادہ نہیں تھا مگر حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں سے ایئر انڈیا کی  فروخت میں سنجیدگی اور اس کی اس ایئرلائن پر واجب الادا  نے قرض کی شرائط میں نرمی کر کے اس معاہدے کو خریدار کے لیے آسان بنا دیا تھا۔

بھارتی حکومت سے ایئرلائن  کو اپنے اختیار میں لینے کے بعد ٹاٹا سنز کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے کمپنی کے سابق چیئرمین جہانگیر رتنجی دادابھائی ٹاٹا کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایئر انڈیا کے ایک طیارے کے ساتھ ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ تحاریر