سلواکیہ میں اڑنے والی کار کو اڑان کی باضابطہ اجازت مل گئی

ویڈیو میں ائیرکار کو آسمان میں اُڑان بھرتے اور چند لمحوں بعد ہوائی جہاز میں تبدیل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فضاؤں میں پرندوں کی طرح اڑنا انسانوں کی ہمیشہ سے ہی خواہش رہی ہے، اس خواہش  کے باعث ہوائی جہاز  ایجاد کیا گیا لیکن گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ اس خواہش میں تبدیلیاں آتی رہیں اور جہاز کے بعد گاڑیوں تک کو فضاء میں اڑانے کی کوششیں کی گئیں اور آکر کار اب  ہوا میں اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا۔

وسطی یورپ کے  ملک  جمہوریہ سلوواکیہ  کے تخلیق کار اسٹیفن کلائن کی تیار کردہ میں فلائنگ کار نے  ملکی ہوائی اڈوں نترا اوربراتیسلاوا کے مابین 35 ،منٹ  کی کامیاب آزئشی فلائنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا، سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ایئر کار ماڈل پروٹوٹائپ ائیر کار ٹیسٹ کی ویڈیو شیئر کی گئیں، ویڈیو میں ائیرکار کو آسمان میں اڑان بھرتے اور چند لمحوں بعد ہوائی جہاز میں تبدیل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

19 سالہ ہیکر نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کو ناکارہ کردیا

ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کو حادثہ

تخلیق کار اسٹیفن کلائن نے کار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کار 8200 فٹ کی بلندی پر ہزار کلومیٹر اور 40گھنٹوں تک اڑان بھر سکتی ہے جب کہ کار کو ہوائی جہاز میں تبدیل ہونے میں 2 منٹ اور 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔ پروٹوٹائپ ائیر کار کو حال ہی میں سلوواکیہ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (STA) سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ موصول ہوچکا ہے اس اسے سرٹیفکیٹ کے حصول سے قبل کم از کم 70 گھنٹے فلائٹ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ضرورت تھی، اس کے ساتھ ساتھ اسے دو سو سے زیادہ ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے کی ضرورت تھی۔

انھوں نے بتایا کہ تیار کی گئی کار ایئر کار بی ایم ڈبلیو کے انجن  اور عام پیٹرول اسٹیشنز پر دستیاب پٹرول سے چلائی  جاسکتی  ہے۔یہ فلائنگ کار   170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی اہلیت رکھتی ہےائیر کار کو فی الحال کمرشل طور پر متعارف نہیں کروایا گیا ہے تاہم امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد اس کو کمرشل استعمال کی اجازت بھی مل جائے گی ۔

متعلقہ تحاریر