رانا ایوب کو 26 ہزار دھمکی آمیز ٹویٹس موصول
بھارت کی مسلمان صحافی کو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارتی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی صحافی رانا ایوب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 26 ہزار سے زائد ٹویٹس میں انہیں مغلظات دی گئیں، جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور مجھے دہشتگردوں کا ہمدرد کہا گیا۔
26.4 thousand tweets, most are abusive, rape and death threats, calling me a terror sympathiser. Most tweets are by the Indian right wing & Saudi nationalists who are attacking me after i posted a tweet in solidarity with Yemen and calling out the Saudis. Hello @TwitterIndia pic.twitter.com/Cd1880betW
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) January 24, 2022
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ٹویٹس دائیں بازو کے بھارتیوں اور سعودی قوم پرستوں کی جانب سے کی گئیں جو کہ یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ٹویٹ کرنے کی سزا کے طور پر میرے لیے پوسٹ کی گئیں۔
صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق رانا ایوب نے 22 جنوری کو سعودی عرب کی حکومت کو یمن میں جنگ کو بڑھاوا دینے پر تنقید کی تھی جس کے بعد انہیں ٹوئٹر پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔
#India: Indian authorities must immediately conduct a swift and thorough investigation into threats made to Mumbai-based @WashingtonPost columnist and freelance journalist @RanaAyyub https://t.co/je7uftZ0Zn
— CPJ Asia (@CPJAsia) January 27, 2022
سی پی جے ایشیا کے پروگرام کوآرڈینیٹر اسٹیون بٹلے نے کہا کہ بھارتی حکام رانا ایوب کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور ان کی حفاظت یقینی بنائیں۔
بدھ کے روز ایک نیوز ویب سائٹ اسکوپ بیٹس پر رانا ایوب کی جعلی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں خاتون کہہ رہی ہیں کہ میں انڈیا سے نفرت کرتی ہوں اور انڈیا کے شہریوں سے بھی نفرت کرتی ہوں۔
اسکوپ بیٹس نے تو یہ ویڈیو جعلی ہونے کی وجہ سے ہٹا دی لیکن رانا ایوب کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے پوسٹ ہونے کے بعد انہیں دھمکی آمیز پیغامات ملنے میں اضافہ ہوا۔
رانا ایوب کے بھارتی ناقدین کا کہنا ہے کہ رانا یمنی عسکریت پسندوں سے ہمدردی رکھتی ہیں جنہوں نے سعودی عرب پر 20 دسمبر پر راکٹ سے حملہ کیا تھا جس میں دو بھارتی شہری بھی مارے گئے تھے۔
رانا ایوب نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یمن جنگ کے تناظر میں سعودی حکومت پر تنقید کی تھی۔









