بلاول بھٹو کا حلقہ انتخاب:رتوڈیر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بجلی سے محروم

سندھ حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے شہریوں کو کہنا تھا کہ جب یہ اسپتال تعمیر ہورہا تھا تو بڑے بڑے دعوے کیے جارہے تھے کہ اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت میسر رہے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم پی اے فریال تالپور کے حلقہ انتخاب میں واقع رتوڈیرو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال کی شعبہء ایمرجنسی بجلی سے محروم ہو گیا۔ بجلی جانے کے بعد اسپتال کہ اندر اندھیرے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج موبائل ٹارچ کی روشنی میں شروع کردیا۔

رتوڈیرو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین ایم این ای بلاول بھٹو زرداری  اور ایم پی اے فریال تالپور کے حلقہ انتخاب میں واقع ہے۔

سندھ حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایمرجنسی کے لیے رکھا جنریٹر خراب پڑا ہے جس کی وجہ گذشتہ روز بجلی جانے کے سبب جنریٹر آن نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو نے سندھ کے پہلے بون میرو ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا

پاکستان پولیو فری ملک بننے کے قریب ہے،ڈاکٹرفیصل سلطان

ایمرجنسی لائٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج موبائل چارج کی شروع میں شروع کردیا۔

مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ انتخاب مگر پھر بھی یہاں بنیادی سہولتوں کو فقدان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری مجبوری ہے کہ ہم یہاں اپنے مریضوں کو لے کر آتے ہیں ، کیونکہ دیگر علاقے ہماری پہنچ سے بہت دور ہیں۔

سندھ حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے شہریوں کو کہنا تھا کہ جب یہ اسپتال تعمیر ہورہا تھا تو بڑے بڑے دعوے کیے جارہے تھے کہ اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت میسر رہے گی ، مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی، مگر یہاں تو سب کو الٹا چل رہا ہے نہ یہاں ادویات ہیں اور نہ ہی ایمرجنسی کی صورت میں لائٹ میسر ہوتی ہے۔

اسپتال کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہیوی جنریٹر سالوں سے خراب پڑا ہے ، مرمت کے لیے جو فنڈز آتے ہیں ان کو خردبرد کردیا جاتا ہے۔ ایک عرصے سے بجلی جانے کے بعد ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کا علاج موبائل فون کی لائیٹوں سے کیا جارہا ہے۔

تاہم سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام اور محکمہ صحت سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے کو جلد از جلد نوٹس لیں اور اسپتال میں ایمرجنسی لائٹ کے لیے جنریٹر کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کرایا جائے، اور اسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ تحاریر