ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا، 20 رنز سے فتحیاب

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 217 رنز کا ہدف دیا، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

شان مسعود نے 43 اور رلی روسو 67 نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں سے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے محمد وسیم، حسن علی اور ڈی لینگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ملتان کے دو بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شاداب خان نے 42 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے جبکہ باقی بیٹسمین حوصلہ افزا اسکور نہیں بنا سکے۔

ملتان سلطانز سے خوشدل شاہ اور عمران طاہر نے 4 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ولی کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ کے نام رہا جنہوں نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ تحاریر