نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ

ذرائع کے مطابق دس مسلح دہشتگرد پنجگور ہیڈکوارٹرز میں گھس گئے، ایک فوجی اہلکار شہید، متعدد زخمی، ایس ایس جی کمانڈوز کے دستوں نے آپریشن شروع کردیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں مسلح حملہ آوروں نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے، اخبار دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی میں زوردار دھماکے کے بعد شدید فائرنگ دو گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔

دھماکوں کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ ڈی سی آفس کے قریب فرنٹیئر کور کے مین گیٹ پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ، جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ، 12 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دس مسلح دہشتگرد فرنٹیئر کور کے نوشکی ملیشیا ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے، پورے ہیڈ کوارٹر کی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی کیمپ پنجگور کے مرکزی دروازے کے باہر کھڑی کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ایف سی کیمپ کے پچھلے حصے سے ہیڈکوارٹرز میں گھسنے کی کوشش کی، اس دوران ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی کمانڈوز کی انسداد دہشتگردی کے دو دستے بذریعہ ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

متعلقہ تحاریر